5 hours ago
پوپ فرانسس کی طبیعت اب کیسی ہے؟ نئی اپ ڈیٹ

ویب ڈیسک
|
25 Feb 2025
پیر کی صبح ویٹیکن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق عیسائیوں کے مذہبی روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی حالت بہتر ہے تاہم وہ ہوش میں نہیں ہیں۔
ویٹی کن کے مطابق پوپ فرانسس نے اتوار کی رات آرام اور سکون سے گزاری تاہم وہ ہوش میں نہیں آسکے۔
88 سالہ پوپ کو پھیپھڑوں کے انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور اب وہ اپنے علاج کے دسویں دن میں داخل ہوچکے ہیں۔
ان کی طبی حالت میں گردوں کے کام بند ہونے کی ابتدائی علامات بھی شامل ہیں، لیکن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ علامات کنٹرول میں ہیں۔
اتوار کی رات کی میڈیکل رپورٹس کے مطابق، خون کے ٹیسٹوں میں گردوں کے افعال میں کمی کی ابتدائی علامات پائی گئیں، لیکن ڈاکٹروں نے انہیں کنٹرول میں بتایا۔
پوپ فرانسس کی حالت اب بھی تشویشناک ہے، لیکن ہفتے کے بعد سے انہیں سانس لینے میں کوئی نیا بحران پیش نہیں آیا۔ انہیں اضافی آکسیجن فراہم کی جا رہی ہے۔
ویٹیکن نے یہ واضح نہیں کیا کہ تازہ بیان کے وقت پوپ فرانسس بیدار تھے یا نہیں، لیکن ان کی صحت کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
Comments
0 comment