پوپ فرانسس نے غزہ مظالم کو نسل کشی قرار دے کر عالمی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

پوپ فرانسس نے غزہ مظالم کو نسل کشی قرار دے کر عالمی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

عالمی برادری کو اس نسل کشی کی تحقیقات کرنی چاہیے، پوپ فرانسس
پوپ فرانسس نے غزہ مظالم کو نسل کشی قرار دے کر عالمی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

ویب ڈیسک

|

18 Nov 2024

عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے بھی غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت پر آواز اٹھاتے ہوئے اسے نسل کشی قرار دیا اور عالمی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس نے غزہ میں ممکنہ نسل کشی کے حوالے سے اقتباسات پر تبصرے میں لکھا کہ اس نسل کشی کی بین الاقوامی تحقیقات ہونی چاہیے، عالمی برادری غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں اور نسل کشی کی تحقیقات کرے۔

واضح رہے کہ پوپ فرانسس اسرائیلی بربریت میں شہید فلسیطنی بچوں کیلیے آواز بلند کر چکے جبکہ لبنان میں ہونے والے حملوں پر اسرائیل کو اخلاق سے عاری قرار دے چکے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!