4 hours ago
قطر نے ایرانی پائلٹس کو حراست میں رکھنے کی تردید کردی
Webdesk
|
16 Aug 2026
قطر نے ایرانی پائلٹس کو حراست میں لینے کے دعوں کی تردید کر دی۔قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق قطری فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایران سے رابطہ کیا گیا، جواب نہ ملنے پر دفاعی اقدامات کیے۔
قطری ریسکیو ٹیموں کو ایک ایرانی پائلٹ کی باقیات مل گئیں، اس پائلٹ کی باقیات کی حوالگی کے لیے ایران سے رابطہ کیا. ایرانی پائلٹس کے معاملے پر سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ ایران نے دعوی کیا ہے کہ 2 مارچ کو قطر میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے بعد لاپتا ہونے والے ایرانی فضائیہ کے 3 پائلٹوں کو قطری افواج نے گرفتار کر لیا تھا۔
وہ پائلٹس قطر کی تحویل میں ہیں۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی فوج کے اعلی عہدیدار نے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایرانی پائلٹوں کی رہائی کے لیے اقدامات کرے۔
ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کی لاپتا افراد کی تلاش کے لیے قائم کمیٹی کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد باقرزادہ نے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کی صدر مرجانا اسپولیارک ایگر کے نام خط میں لاپتا ایرانی پائلٹوں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔
محمد باقر زادہ کے مطابق 2 مارچ 2026 کو ایرانی فضائیہ کے دو ایس یو 24 جنگی بمبار طیارے ایران پر ہونے والے حملوں کے جواب میں قطر میں ایک امریکی فوجی اڈے کی جانب روانہ ہوئے تھے۔
باقر زادہ کا کہنا ہے کہ دونوں طیاروں نے کامیابی سے اپنا مشن مکمل کیا. تاہم واپسی کے دوران انہیں دشمن کے فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنایا. جس کے باعث طیاروں کے عملے کو ایجیکٹ کرنا پڑا۔
Comments
0 comment