اقوام متحدہ کے اجلاس میں غزہ سے متعلق قرار داد منظور

اقوام متحدہ کے اجلاس میں غزہ سے متعلق قرار داد منظور

امریکا نے گزشتہ ہفتے اس قرار داد کو اپنے اثر و رسوخ پر رکوا دیا تھا
اقوام متحدہ کے اجلاس میں غزہ سے متعلق قرار داد منظور

ویب ڈیسک

|

22 Dec 2023

اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے غزہ میں امداد کی مسلسل ترسیل اور یرغمالیوں کی رہائی سمیت تنازع کے خاتمے کے حق میں قرار داد منظور کرلی۔

اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں پیش کی گئی قرار داد پر ووٹنگ ہوئی، جس میں 13 ووٹ آئے جبکہ امریکا اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ قرارداد کو گزشتہ ہفتے امریکا نے اپنے اثر و رسوخ پر کارروائی سے نکلوادیا تھا۔

قرارداد  میں "تنازع کے پائیدار خاتمے کے لیے حالات پیدا کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کسی بھی ملک نے اس قرار داد کی مخالفت نہیں کی۔

یہ ووٹ مہینوں سے جاری تنازعے کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی مطالبات کے درمیان سامنے آیا ہے، کیونکہ اسرائیلی افواج جدید تاریخ کی سب سے تباہ کن مہموں میں سے ایک کے ساتھ غزہ پر حملہ کر رہی ہیں اور محصور پٹی میں انسانی حالات نازک سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!