اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل بنیادی رکنیت کی قرارداد منظور
قرارداد کے حق میں پاکستان سمیت 143 ممالک نے ووٹ دیے
ویب ڈیسک
|
10 May 2024
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی رکنیت کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کی رکنیت کی قرارداد کے لیے ووٹنگ ہوئی جس میں 143 ممالک نے حق جبکہ 30 ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ ووٹنگ کے دوران 25 ممالک ایوان سے غیر حاضر رہے۔
اس سے قبل فلسطینی سفیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد پر ہاں کا ووٹ فلسطینیوں کے وجود کے حق میں ووٹ ہے، یہ ووٹ کسی ریاست کے خلاف نہیں، بلکہ فلسطینیوں کو ان کی ریاست سے محروم کرنے کی کوششں کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج آپ کا ووٹ فلسطینیوں کے ساتھ آپ کی یکجہتی کے بارے میں بہت کچھ کہے گا اور اس سے معلوم ہوگاکہ آپ کون ہیں اور کس کیلئے کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم امن کے داعی ہیں اور امن کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔
Comments
0 comment