12 hours ago
راگاسا طوفان کے خطرے کے پیش نظرہانگ کانگ کو بند کردیا گیا
حکام نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی پرزور اپیل کی ہے

Webdesk
|
23 Sep 2025
ہانگ کانگ سٹی: دنیا کے اس سال کے سب سے طاقتور ترین طوفان راگاسا کے خطرے کے پیش نظر منگل کے روز ہانگ کانگ شہر کو بند کر دیا گیا ہے۔
حکام نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی پرزور اپیل کی ہے، جبکہ بیشتر مسافر پروازیں جمعرات تک معطل رہیں گی۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق طوفان کا ہائی الرٹ جاری کرنے کے بعد شہر بھر میں گھبراہٹ کا ماحول دیکھا گیا، شہری بڑی تعداد میں سپر مارکیٹوں کا رخ کرتے رہے، جس کے باعث اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہو گئی۔
شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ دو دن دکانیں بند رہ سکتی ہیں، اسی لیے بڑے پیمانے پر خریداری کی گئی ہے۔شہریوں نے گھروں اور کاروباری مراکز کی کھڑکیوں پر ٹیپ لگا دی ہے تاکہ شیشے ٹوٹنے کی صورت میں نقصان کم ہو۔
Comments
0 comment