8 فروری کال، کراچی میں پی ٹی ائی کے 180 سے زائد کارکنان گرفتار
ویب ڈیسک
|
2 Feb 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں رات گئے پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے پارٹی کے تقریباً 180 کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مطابق پولیس نے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور انہیں 8 فروری کو ہونے والے احتجاج سے پہلے گرفتار کیا گیا۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ بعد ازاں ان کارکنوں کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت 30 دن کے لیے نظر بند کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی نے ان گرفتاریوں کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد پارٹی کے طے شدہ احتجاج کو روکنا ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 8 فروری کو ہونے والی ہڑتال پرامن اور رضاکارانہ ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی جانب سے نہ سڑکیں بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور نہ ہی زبردستی کاروبار بند کروانے کا کوئی منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں اور دباؤ کے باوجود پارٹی کی جدوجہد جاری رہے گی۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے پی ٹی آئی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
Comments
0 comment