رہائی پانے والی خواتین کو تحفے میں کیا ملا؟ اسرائیلی میڈیا تلملا اٹھا

رہائی پانے والی خواتین کو تحفے میں کیا ملا؟ اسرائیلی میڈیا تلملا اٹھا

اسرائیلی میڈیا کے مطابق تحائف میں سرٹیفیکٹ بھی شامل ہے
رہائی پانے والی خواتین کو تحفے میں کیا ملا؟ اسرائیلی میڈیا تلملا اٹھا

ویب ڈیسک

|

20 Jan 2025

فلسطین کی مزاحمت کار تنظیم کی جانب سے رہا کی گئی یرغمالیوں کو تحفہ دینے پر اسرائیلی و مغربی میڈیا مشتعل ہوگیا۔

حماس کی جانب سے گزشتہ روز 15 ماہ سے اغوا کی گئی اسرائیلی خواتین کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا، اس موقع پر القسام بریگیڈ کے جوان بھی موجود تھے،

رہائی پانے والی خواتین میں 28 سالہ ایملی دماری، 24 سالہ رومی گونن اور 31 سال کی ڈورون اسٹین شامل ہیں جنہیں گاڑی کی کھڑکیوں سے کاغذ کے تھیلے دیے گئے جن میں تحائف تھے۔

رہائی پانے والی خواتین مسکرا رہی تھیں اور صحت کے اعتبار سے بھی بالکل ٹھیک نظر آرہی تھیں جبکہ رہائی کی خوشی بھی اُن کے چہروں پر نظر آرہی تھیں۔

خواتین نے مسکراتے ہوئے تحائف والے بیگز قبول کیے۔ جن میں خواتین کی رہائی کا سرٹیفیکٹ موجود تھا اور اُس پر ’رہائی کا فیصلہ‘ عبرانی زبان میں درج تھا۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ بیگ میں یرغمالیوں کی دوران قید لی گئی تصاویر اور غزہ کی پٹی کا نقشہ بھی شامل ہے۔

اسرائیلی و مغربی میڈیا نے تحائف کو مذہبی کھیل اور حماس کا پروپیگنڈا قرار دیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!