رمضان کی 27 ویں شب، الحرمیں الشریفین میں لاکھوں افراد کی آمد
سعودی شہری، مقیم غیرملکی اور زائرین افطار سے بہت پہلے حرمین پہنچنا شروع ہوگئے ۔

Webdesk
|
27 Mar 2025
ریاض: سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں لاکھوں افراد نے رمضان کی 27 ویں شب عبادت میں شرکت کی۔
عرب ٹی وی کے مطابق سعودی شہری، مقیم غیرملکی اور زائرین افطار سے بہت پہلے حرمین پہنچنا شروع ہوگئے ۔
مسجد الحرام میں تیسری توسیع ، تمام منزلیں، دالان، تہ خانے، چھتیں اور اطراف کے علاقے نمازیوں سے بھر گئے۔
الحرمین الشریفین انتظامیہ نے 27 ویں شب کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے تاکہ زائرین کو عبادت اور نماز میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Comments
0 comment