روس کے فوجی مال بردار طیارے کو یوکرینی سرحد کے قریب حادثہ، 15 ہلاک

روس کے فوجی مال بردار طیارے کو یوکرینی سرحد کے قریب حادثہ، 15 ہلاک

طیارے میں عملے کے 8 ارکان اور 7 مسافر سوار تھے جو ہلاک ہوگئے
روس کے فوجی مال بردار طیارے کو یوکرینی سرحد کے قریب حادثہ، 15 ہلاک

ویب ڈیسک

|

13 Mar 2024

روس کی فوج کا مال بردار طیارہ گرنے کے باعث گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی فوج کے مال بردار طیارے نے روس کے علاقے آئیون وہ کے سے پرواز بھری جس میں 8 ارکان کے عملے اور 7 مسافر سوار تھے۔

دوران پرواز طیارے کے انجن میں آگ لگی جس کے نتیجے میں وہ ہچکولے کھاتے ہوئے یوکرین کی سرحد کے نزدیکی علاقے میں گر کر زمین بوس ہوگیا۔ 

روسی فوج نے اس حادثے میں دہشت گردی یا یوکرینی فوج کی کارروائی کے ملوث ہونے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

روس کے وزارت دفاع نے بتایا کہ طیارے کے انجن میں آتشزدگی کے بعد اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا جس کے بعد تلاش شروع کی تو ملبہ مل گیا جبکہ ریسکیو آپریشن میں تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!