روس نے یوکرین کے شمالی شہر خارکوف میں 9 قصبوں پرقبضہ کرلیا

روس نے یوکرین کے شمالی شہر خارکوف میں 9 قصبوں پرقبضہ کرلیا

ولچانسک شہر کے مغرب اور شمال سے بھی یوکرینی فوج پسپائی پرمجبور ہوگئی۔
روس نے یوکرین کے شمالی شہر خارکوف میں 9 قصبوں پرقبضہ کرلیا

Webdesk

|

17 May 2024

ماسکو:روس نے یوکرین کے شمالی شہر خارکوف میں 9 قصبوں پرقبضہ کرلیا۔یوکرینی فوج نے علاقہ خالی کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ولچانسک شہر کے مغرب اور شمال سے بھی یوکرینی فوج پسپائی پرمجبور ہوگئی۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے خارکوف ریجن کا دورہ کیا، انہوں نے مغرب کوخبردار کیا ہیکہ اگر فوری طورپر دو پیٹریاٹ نظام نہ دیے گئے توپورا خارکوف روس کے قبضے میں چلا جائیگا۔

دوسری جانب روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دیمتری میدودیف نے صدر زیلنسکی کے دورے کو الوداعی دورہ قرار دے دیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!