7 hours ago
روسی تیل کی خریداری بند کرنے پر بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ کر یں گے، امریکا

Webdesk
|
12 Sep 2025
واشنگٹن: امر یکا نے کہا ہے کہ وہ روسی تیل کی خریداری بند کرنے پر بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرے گا ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے وزیر تجارت ہاورڈ لیوٹنک نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکا جلد ہی انڈیا کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے کر لے گا جب انڈیا روسی تیل خریدنا بند کر دے گا۔
انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھارت کے معاملات طے کر لیں گے، جب وہ روسی تیل خریدنا بند کرے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا تائیوان کے ساتھ ایک بڑا معاہدہ ہونے والا ہے۔
اور انہوں نے عندیہ دیا کہ سوئٹزرلینڈ کے ساتھ بھی جلد ایک تجارتی معاہدہ طے پا جائے گا۔جنوبی کوریا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم نے معاہدہ کر لیا ہے، لیکن اب دیکھتے ہیں کہ وہ کاغذی کارروائی مکمل کرتے ہیں یا نہیں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ جارجیا میں ہنڈائی کے پلانٹ پر امیگریشن ریڈ نے کیا اس معاہدے کو مخر کیا، تو انہوں نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
Comments
0 comment