سعودی عرب ، حج ضوابط کی خلاف ورزی پر 9 افراد گرفتار، بھاری جرمانہ
Webdesk
|
6 Jun 2024
ریاض: سعودی عرب میں حج ضوابط کی خلاف ورزی پر 9 افراد کو گرفتار کرکے قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ حج سکیورٹی فورسز نے حج ضوابط اور پرمٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 9 افراد کو مکہ کے داخلی راستوں پر گرفتار کیا ہے۔
زیر حراست افراد میں دوغیرملکی جبکہ سات سعودی شہری شامل ہیں جو 49 افراد کو غیر قانونی طریقے سے مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش کررہے تھے۔
محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن جوازات کی سیزنل تحقیقاتی کمیٹی نے ان کے خلاف انتظامی فیصلے جاری کئے۔ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 15 دن کی قید اور فی کس 10 ہزار ریال جرمانہ کی سزا دی گئی۔
علاوہ ازیں مقامی ذرائع ابلاغ میں ان کی تشہیر بھی کی جائے گی۔ گرفتار غیر ملکیوں کو سزا مکمل ہونے کے بعد مملکت سے بے دخل کیا جائے گا۔
غیر قانونی افراد کی ٹرانسپورٹیشن کے لئے استعمال ہونے والی دو گاڑیاں بھی ضبط کی گئی ہیں۔
واضح رہے سعودی وزارت داخلہ نے حج ضوابط پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت سزاوں کا اعلان کیا ہے۔پرمٹ کے بغیر حج سیزن میں مکہ مکرمہ جانے یا غیرقانونی افراد کو لے جانے پرقید اور جرمانے کی سزا مقرر کی ہے۔
Comments
0 comment