سعودی عرب: رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

سعودی عرب: رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

سعودی عرب میں چاند دیکھنے کیلئے مملکت کی 10 آبزرویٹریز میں اجلاس ہوئے
سعودی عرب: رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

Webdesk

|

10 Mar 2024

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، مملکت میں کل پہلا روزہ ہوگا۔ 

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں چاند دیکھنے کیلئے مملکت کی 10 آبزرویٹریز میں اجلاس ہوئے جبکہ سعودی سپریم کورٹ نے بھی عوام سے چاند دیکھنے کا کہا تھا۔ 

سعودیہ کے بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود تھا تاہم سدیر شہر میں چاند نظر آنے کی شہادت ملی۔ مملکت میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد کل بروز پیر 11 مارچ کو یکم رمضان 1445 ہجری ہوگا۔

حرمین شریفین میں نماز تراویح آج بعدنماز عشاء پڑھائی جائے گی۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!