1 hour ago
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے بڑا اعلان کردیا
Webdesk
|
2 Apr 2026
کراچی: سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے مسافروں کے گمشدہ یا تاخیر سے آنے والے بیگیج کی تلاش کیلئے گوگل کا Find Hub شیئر مائی آئٹم فیچر متعارف کرایا ہے ،تا کہ مسافروں کو ان کے بیگیج کے حوالے سے باخبر رکھے جانے سے متعلق ایئر لائن کی ٹیموں کو معاونت فراہم کی جاسکے۔
اس فیچر کے ذریعے ہم آہنگ ٹریکر ٹیگ یا بلوٹوتھ ایسیسریزاستعمال کرنے والے پاکستانی مسافر ایک محفوظ اور عارضی لنک تیار کر سکیںگے اور مسافروں کے سامان کے دعوے کے ریکارڈ کے ساتھ مشترکہ لنک منسلک کر کے تاخیر یا گمشدہ بیگ کی اطلاع دیتے وقت براہ راست سعودیہ کے ساتھ اپنے سامان کی جگہ شیئر کی جاسکے گی۔
یہ مشترکہ لنک گمشدہ سامان کے محل وقوع کی معلومات تک محدود وقت تک رسائی فراہم کرے گا ، جس سے ایئر لائن کے عملے کو زیادہ مؤثر طریقے سے سامان کی شناخت او ر ا س کی تلاش میں مددملے گی۔
مسافر کسی بھی وقت اپنے سامان کے مقام کی شیئرنگ روک سکتے ہیں جبکہ سات روز کے بعد یہ شیئرنگ خود بخود ختم ہو جائے گی۔یہ اضافی فیچر سعودیہ کے موجودہ سامان کی وصولی کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس سے مسافروں کو ان کی معلومات پر مکمل کنٹرول برقرار رکھتے ہوئے زیادہ اعتماد اور تحفظ کا احساس ہوتا ہے۔
سعودیہ کے چیف گیسٹ ایکسپیرئنس افسر Rossen Dimitrov کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ''ہماری توجہ اس پر ہے کہ اپنے مسافروں کو ان کے سفر کے دوران اعتماد اور یقین دہانی دلائی جاسکے۔
اس طرح کے اقدامات ہمارے سفری تجربے کے ہر مرحلے پر مسافروں کو باخبر اور تحفظ کے احساس کے حوالے سے ہماری وسیع تر عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
یہ اقدام یقینی طور پر اپنے مسافروں کے اعتماد کو مزید مضبوط بنانے اور انہیں ذہنی سکون فراہم کرنے سے متعلق ہے۔''سعودیہ اس فیچر کو اپنانے والی دنیا کی پہلی ایئر لائنز میں شامل ہے، جس نے اپنی وسیع تر ڈیجیٹل تبدیلی کی حکمت عملی اپنائی تاکہ مسافروں کو زیادہ مربوط سفری تجربات فراہم کیے جاسکیں۔
Comments
0 comment