سعودی عرب میں 12 لاکھ عمرہ زائرین کی آمد

Webdesk
|
1 Aug 2025
ریاض: سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اطلاع دی ہے کہ عمرہ سیزن شروع ہونے کے بعد سے اب تک 12 لاکھ سے زائد عازمین عمرہ ادا کرنے کے لیے مملکت پہنچ چکے ہیں۔
یہ دنیا کے طول و عرض میں 109 ممالک سے آئے ہیں جو بڑھتی ہوئی بین الاقوامی دلچسپی اور اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مذہبی زائرین کے لیے مملکت بہتر خدمات انجام دینے کی صلاحیتیں رکھتی ہے۔
وزارت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال سعودی عرب میں داخل ہونے والے عمرہ ویزا کے حامل افراد کی تعداد میں گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ویزا کے اجرا میں بھی 27 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اندرونِ ملک عمرہ سروس فراہم کرنے والوں اور بین الاقوامی ایجنٹوں کے درمیان 4,200 سے زیادہ شراکت داری معاہدوں پر عمل درآمد کیا گیا جس سے مملکت کی حجاج کی آمد کو ایڈجسٹ کرنے کی صلاحیت کو تقویت ملی۔
عمرہ سیزن کا آغاز حکومت کے ڈیجیٹل ویزا پروسیسنگ کے ساتھ ہوا جس کا انتظام نسک پلیٹ فارم کرتا ہے۔ ویژن 2030 کے ایک حصے کے طور پر مذہبی سیاحت کو ہموار کرنے کے لیے سعودی عرب جو کوششیں کر رہا ہے، یہ سکیم ان میں تازہ ترین پیشرفت کی نمائندگی کرتی ہے۔
حجاج کرام نسک موبائل ایپ کے ذریعے براہِ راست عمرہ پرمٹ حاصل کرسکتے ہیں جو حجاج کی خدمات کے لیے ایک مرکزی ڈیجیٹل گیٹ وے کے طور پر کام کرتی ہے۔
یہ پلیٹ فارم ہموار بکنگ اور پرمٹ پروسیسنگ کی سہولت پیش کرتا ہے جس میں حج کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانے کے لیے اضافی ڈیجیٹل ٹولز دیئے گئے ہیں۔
Comments
0 comment