سعودی عرب میں 22 حجاج گرفتار ، تعلق کس ملک سے ہے؟
تمام عازمین کا تعلق انڈونیشیا سے ہے
Webdesk
|
31 May 2024
سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر حج کیلیے آنے والے 22 غیر ملکی عازمین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
سعودی عرب نے منگل کے روز مدینہ سے 9 کلومیٹر کی مسافت پر واقع مسجد ذوالخلیفہ میں موجود 24 عازمین کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا۔
ان میں سے دو عازمین اپنے کاغذات رکھا کر حکام کو مطمئن کرنے میں کامیاب ہوئے جس پر انہیں رہا کردیا گیا جبکہ 22 انڈونیشی عازمین کوئی ثبوت فراہم نہیں کرسکے۔
عرب میڈیا کے مطابق غیر ملکی عازمین سعودی عرب میں مقیم اور بغیر اجازت حج کے خواہش مند تھےدوسری جانب انڈونیشیا نے اپنے شہریوں کی سعودی عرب میں گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے قونصلر رسائی مانگی ہے۔
Comments
0 comment