سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند آج دیکھا جائے گا
سپریم کورٹ نے شہریوں سے چاند دیکھنے کی اپیل کردی

ویب ڈیسک
|
27 May 2025
ریاض: سعودی عرب نے مملکت میں تمام مسلمانوں سے ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کر دی ہے جس سے اسلامی قمری مہینے ذوالحجہ کا آغاز ہوگا۔
سپریم کورٹ نے سعودی عرب کے شہریوں سے منگل 27 مئی کو چاند دیکھنے کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ وہ شہادتیں عدالت میں رجسٹر کروائیں۔
حج کا سفر ذوالحجہ کی 8 تاریخ سے شروع ہو کر 13 ذوالحجہ تک جاری رہے گا۔ اس سال حج 4 جون سے 9 جون 2025 تک متوقع ہے۔
یوم عرفہ (9 ذوالحجہ) 5 جون کو ہوگا۔ عید الاضحیٰ (10 ذوالحجہ) 6 جون کو متوقع ہے۔
سعودی حکام نے زور دیا ہے کہ چاند کی رویت کے بعد ہی ذوالحجہ کے مہینے کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔ تمام مسلمانوں سے درخواست ہے کہ وہ سرکاری اعلان کا انتظار کریں۔
Comments
0 comment