سعودی عرب میں غیر معمولی واقعہ، بارش نہ ہونے والے موسم میں ژالہ باری

سعودی عرب میں غیر معمولی واقعہ، بارش نہ ہونے والے موسم میں ژالہ باری

یہ سلسلہ منگل تک جاری رہنے کا امکان ہے
سعودی عرب میں غیر معمولی واقعہ، بارش نہ ہونے والے موسم میں ژالہ باری

ویب ڈیسک

|

8 Mar 2025

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں ہفتے کے روز غیرمعمولی بارشوں اور ژالہ باری نے موسم کو یکسر تبدیل کر دیا، جس سے صحرائی علاقے برفانی مناظر میں بدل گئے۔ 

حکام کے مطابق، شدید موسمی حالات کی وجہ سے ریت پر برف کی موٹی تہہ جم گئی، اور صحرا نے موٹی سفید چادر اوڑھ لی ہے 

یہ غیرمعمولی موسمی تبدیلیاں سعودی عرب کے شمالی علاقوں، خاص طور پر تبوک اور حائل میں دیکھی گئیں، جہاں گہرے بادلوں نے موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا سبب بنا۔

 اس اچانک موسمی تبدیلی نے خشک علاقوں کو مکمل طور پر بدل دیا، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔  

محکمہ موسمیات کے مطابق، طوفانی بارشوں اور گرج چمک کے ساتھ یہ موسمی صورتحال منگل تک جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے لے کر شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔  

مقامی رہائشیوں نے درجہ حرارت میں کمی کا احساس کیا، اور حکام نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 اس سے قبل، سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے موسمی انتباہ جاری کیا تھا، جس میں مکہ، ریاض، مدینہ، تبوک، حائل، قصیم، مشرقی صوبہ، شمالی سرحدی علاقے، الجوف، الباحہ اور عسیر سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں جمعہ تک معتدل سے شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی تھی۔  

حکام نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سیلاب زدہ علاقوں سے دور رہیں، اور وادیوں میں تیراکی سے گریز کریں۔

 یہ موسمی تبدیلیاں سعودی عرب میں غیرمعمولی ہیں، جہاں صحرائی علاقوں میں برفباری کا منظر نہ ہونے کے برابر دیکھا جاتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!