سعودی عرب میں حج کی جعلی مہم چلانے والے دو مصری شہری گرفتار
پولیس نے ملزمان کو پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا
Webdesk
|
1 Jun 2024
سعودی عرب کے مکہ ریجن کی پولیس نے دو غیرملکیوں کو دھوکا دہی، سوشل میڈیا سائٹس پر جعلی اور گمراہ کن حج مہم چلانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
سعودی اخبار کے مطابق مہم چلانے والے رہائش، ٹرانسپورٹ اور قربانی کی پیش کش کررہے تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار شہریوں کا تعلق مصر سے ہے۔
پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔
پولیس اور متعلقہ حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ جعلی اور سوشل میڈیا پر حج کے حوالے سے چلنے والی مہم پر کسی بھی جھانسے میں نہیں آئیں۔
Comments
0 comment