سعودی عرب میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر جمعہ 20 مارچ کو ہوگی

سعودی عرب میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر جمعہ 20 مارچ کو ہوگی

سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے بھی چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی
سعودی عرب میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر جمعہ 20 مارچ کو ہوگی

Webdesk

|

18 Mar 2026

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث جمعہ 20 مارچ کو عید ہوگی۔

سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مختلف شہروں کی آبزرویٹریوں میں اجلاس ہوئے۔

سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے بھی چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی تاہم مملکت میں کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی شہادت نہیں ملی۔

سپریم کورٹ نے مملکت بھرکی آبزرویٹریوں اور رویت ہلال کمیٹیوں سے موصول ہونے والی تمام رپورٹس کا جائزہ لینےکے بعد باضابطہ اعلان کیا کہ رمضان 1447 ہجری کے مکمل 30 روزے ہوں گے اور عید الفطر 2026 جمعہ 20 مارچ کو منائی جائےگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!