3 hours ago
سعودی عرب نے پاکستان سمیت 13 ممالک کے وزیروں پر پابندی لگا دی
ویب ڈیسک
|
5 Feb 2025
سعودی عرب کا 13 ممالک کے لیے ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزے معطل کرنے کا فیصلہ
ریاض: سعودی عرب نے 13 ممالک کے شہریوں کے لیے ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔
جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں الجزائر، بنگلہ دیش، مصر، ایتھوپیا، بھارت، انڈونیشیا، عراق، اردن، مراکش، نائیجیریا، پاکستان، سوڈان، تیونس اور یمن شامل ہیں۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، اس فیصلے کا مقصد سفری انتظامات کو مزید مؤثر بنانا اور مملکت میں داخلے کے عمل کو بہتر بنانا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اقدام عارضی ہے اور مستقبل میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اس پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔
اس فیصلے کے تحت، ان ممالک کے شہری اب ایک سال کے لیے ملٹی پل انٹری ویزا حاصل نہیں کر سکیں گے۔ تاہم، دیگر اقسام کے ویزے، جیسے کہ سنگل انٹری یا محدود مدت کے ویزے، اب بھی دستیاب ہوں گے۔ سعودی عرب نے اس پابندی کی وجوہات کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔ لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ فیصلہ مختلف ممالک سے آنے والے مسافروں کی جانچ پڑتال کے عمل کو مزید سخت کرنے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
اس اعلان کے بعد، متاثرہ ممالک کے شہریوں کو سعودی عرب کے سفر کے لیے نئی ویزا پالیسی پر عمل کرنا ہوگا۔ سفر سے قبل سعودی سفارتخانے یا قونصل خانے سے رابطہ کر کے ویزا کی ضروریات کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ضروری ہے۔
Comments
0 comment