سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا
سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ذی الحج کا چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا

Webdesk
|
27 May 2025
ریاض: سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ، مملکت میں عید الاضحی 6 جون کو ہوگی ۔
سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ذی الحج کا چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا جس کے تحت یوم عرفہ 5 جون جبکہ عید الاضحی 6 جون 2025 کو ہوگی۔
دوسری جانب پاکستان بھر میں کہیں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحی 7 جون کو ہوگی۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں کہیں بھی عید الاضحی کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی حصے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
اتفاق رائے سے طے پایا کہ یکم ذی الحج 28 مئی 2025 بروز بدھ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس حساب سے پاکستان میں عید الاضحی 7 جون بروز ہفتے کو ہوگی۔
Comments
0 comment