سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری

سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری

عازمین حج کو گرمی سے بچانے کیلیے منی میں اقدامات کیے جائیں گے
سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری

ویب ڈیسک

|

22 Apr 2025

حج سیزن قریب آتے ہی سعودی حکومت نے اللہ کے مہمانوں کے استقبال اور ان کی حفاظت کے لیے بھرپور انتظامات کر لیے ہیں۔

وزارت حج و عمرہ نے رواں برس کی ممکنہ شدید گرمی اور لو کے پیشِ نظر حجاج کرام کی صحت کو مقدم رکھتے ہوئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق، وزارت نے 'حج آگاہی مرکز' کے تعاون سے ایک جامع آگاہی مہم شروع کی ہے جس کا مقصد حاجیوں کو سورج کی تپش اور شدید گرمی سے بچاؤ کے طریقوں سے آگاہ کرنا ہے۔ اس مہم کے تحت ایک مفصل حفاظتی کتابچہ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں تین کلیدی احتیاطی تدابیر شامل ہیں۔

کتابچے میں حاجیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دوپہر کے اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، اور اگر نکلنا ناگزیر ہو تو سر کو دھاپ کر رکھیں یا چھتری کا استعمال کریں۔ مزید برآں، پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے اور سایہ دار مقامات پر قیام کی تلقین کی گئی ہے تاکہ جسم کا درجہ حرارت قابو میں رہے۔

وزارت نے سخت جسمانی مشقت سے بچنے، پرسکون رہنے اور تیز گرمی کے دوران جلد بازی سے پرہیز کرنے کی بھی تاکید کی ہے۔ حرمین شریفین میں پہلے ہی ٹھنڈے پانی کی فراہمی، سایہ دار جگہوں کی دستیابی اور فضا میں پانی کے چھڑکاؤ جیسے اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال تقریباً 25 لاکھ افراد فریضۂ حج ادا کریں گے، جو ایک نیا ریکارڈ ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!