سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، کشیدگی کم کرنے پر زور

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، کشیدگی کم کرنے پر زور

امریکا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی بعد یہ دونوں ممالک کے درمیان پہلا سرکاری رابطہ ہے۔
سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، کشیدگی کم کرنے پر زور

Webdesk

|

9 Apr 2026

ریاض: سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان جنگ بندی کے بعد پہلا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماں نے کشیدگی کم کرنے پر زور دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کو ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے ٹیلی فون کیا۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق بات چیت میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، دونوں رہنماں نے کشیدگی کم کرنے اور استحکام کے اقدامات پر زور دیا ۔

واضح رہے کہ امریکا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی بعد یہ دونوں ممالک کے درمیان پہلا سرکاری رابطہ ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!