سعودی وزارت حج کی عازمین کیلئے خاص ہدایت

سعودی وزارت حج کی عازمین کیلئے خاص ہدایت

کھلی دھوپ سے بچنے کیلیے چھتری ضرور اپنے ہمراہ رکھیں
سعودی وزارت حج کی عازمین کیلئے خاص ہدایت

Webdesk

|

1 May 2025

ریاض: سعودی عرب کی وزارت حج نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ دن خاص کر دوپہر کے وقت براہ راست دھوپ کی تمازت سے بچیں تاکہ کسی قسم کی مشکل میں مبتلا نہ ہوں۔

عرب ٹی وی کے مطابق وزارتِ حج و عمرہ نے عازمین کی بہتر رہنمائی کے لیے مختلف ہدایات پر مبنی ضوابط جاری کئے ہیں۔عازمین سے درخواست کی گئی ہے کہ اپنے سفر حج کو آسان بنانے کیلیے صحت اصولوں کو کسی طرح بھی نظر انداز نہ کیا جائے۔

وزارت کا مزید کہنا تھا کہ مناسک کی ادائیگی کے لیے کوشش کریں کہ ایسے وقت رہائشی مقامات سے نکلیں جب دھوپ تیز نہ ہو۔اگر نکلنا ضروری ہو تو محفوظ ٹرانسپورٹیشن کے وسائل استعمال کریں۔

 کھلی دھوپ سے بچنے کیلیے چھتری ضرور اپنے ہمراہ رکھیں۔ واضح رہے حج سیزن کے آغاز ہوتے ہی مختلف ممالک سے عازمین کے قافلوں کی یومیہ بنیادوں پرمملکت آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!