سعودی وزارت حج نے عازمین حج کو اہم ہدایت جاری کردی

سعودی وزارت حج نے عازمین حج کو اہم ہدایت جاری کردی

مملکت آنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ کسٹم قوانین کا احترام کریں
سعودی وزارت حج نے عازمین حج کو اہم ہدایت جاری کردی

Webdesk

|

24 May 2024

ریاض: سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے مختلف ممالک سے آنے والے عازمین کو یاددہانی کرائی ہے کہ قانون کے مطابق مملکت آتے وقت اگر ان کے پاس 60 ہزار ریال یا اس کے مساوی اضافی رقم یا قیمتی زیورات وغیرہ ہوں تو ان کے بارے میں کسٹم میں اندراج کرائیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق مملکت آنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ کسٹم قوانین کا احترام کریں۔ حج سیزن میں دنیا بھر سے عازمین لاکھوں کی تعداد میں مملکت آتے ہیں اس حوالے سے وزارت حج کی جانب سے عازمین کو خصوصی طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسٹم قوانین پر عمل کریں۔

 اضافی رقم ہونے کی صورت میں اس کا باقاعدہ اندراج کرانے کے بعد کسٹم سے اس کی اجازت حاصل کریں تاکہ کسی قانونی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس ضمن میں وزارت حج وعمرہ نے کسٹم قواعد کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کے مطابق کسی بھی مسافر کے پاس اگر 60 ہزار ریال سے زائد رقم ہو یا اس کے مساوی کسی اور ملک کی کرنسی ہو۔

علاوہ ازیں قیمتی زیورات جن کی مجموعی مالیت 60 ہزار سے زائد ہو یا ایسی تجارتی اشیا جن کی قیمت 3 ہزارریال سے زائد ہو ان کا باقاعدہ کسٹم قانون کے تحت مخصوص فارم پر اندراج کرایا جائے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ عازمین کسی بھی قانونی مسئلے سے بچنے کے لیے کسٹم ڈیکلیریشن فارم ضرور حاصل کریں تاکہ بعدازاں کسی مشکل میں مبتلا نہ ہوں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!