4 hours ago
سعودیہ، ترکیے اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ ایران کیلئے خطرہ نہیں: اسماعیل بقائی
Webdesk
|
10 Aug 2026
تہران: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے سعودیہ، ترکیے اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ ایران کیلئے خطرہ نہیں۔
میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ مشرق وسطی میں عدم سلامتی کا سبب امریکا ہے، خلیجی ممالک کو ایران کے خلاف حملوں کے لیے امریکاکو اپنی سرزمین استعمال کرنیکی اجازت نہیں دینا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہ ہو تو آبنائے ہرمز کھل سکتی ہے، عمان کیساتھ معاہدہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ کا ضامن نہیں، آبنائے ہرمز کے معاملے پر عمان کے ساتھ معاہدے میں امریکا شامل نہیں ہے۔
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا امریکا کے ساتھ فی الحال مذاکرات نہیں ہو رہے، ثالثوں کے ذریعے امریکا کیساتھ پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں، عبوری معاہدیکی خلاف ورزیاں جاری رہنے تک امریکا کے ساتھ بات چیت نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، ترکیے اور پاکستان کے مابین دفاعی معاہدہ ایران کے لیے خطرہ نہیں ہے۔
Comments
0 comment