سعودی عرب نے حج کے خواہش مند پاکستانیوں کو بڑی خوش خبری سنادی

سعودی عرب نے حج کے خواہش مند پاکستانیوں کو بڑی خوش خبری سنادی

وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے بھی تصدیق کردی
سعودی عرب نے حج کے خواہش مند پاکستانیوں کو بڑی خوش خبری سنادی

ویب ڈیسک

|

6 Dec 2023

سعودی عرب کے وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے اعلان کیا کہ اگلے سال حج کرنے والے پاکستانی عازمین کو کورنا ویکسینیشن کا ثبوت دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ایکس پر شیئر کیے گئے ایک بیان میں وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے سعودی عرب کی جانب سے شرط ختم کرتے ہوئے بتایا کہ ’’کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی ہے، لہذا اب پاکستان سمیت دیگر ممالک کے عازمین حج کو اپنے کورونا یا کوویڈ ویکسینیشن کے سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

سعودی حکام نے رواں سال جون میں حج کے لیے بڑی پابندیاں منسوخ کر دی تھیں۔ سعودی حکام کی جانب سے پابندیوں کے خاتمے کے بعد دنیا بھر سے لوگوں کو مدعو کرنے کے بعد تقریباً 20 لاکھ افراد اسلام کے مقدس ترین مقام پر حج کی ادائیگی کے لیے جمع ہوئے تھے۔

سنہ 2019 میں 2.4 ملین سے زائد افراد نے حج ادا کیا، جب کہ 2020 میں، کورونا وائرس لاک ڈاؤن اور کورنان کی وجہ سے عائد پابندیوں کے باعث سعودی عرب کے چند ہزار شہریوں نے فریضہ مقدسہ ادا کیا تھا۔

اسی طرح 2022 میں، سعودی حکام کی جانب سے محدود تعداد میں غیر ملکی عازمین کی اجازت کے بعد تقریباً 900,000 افراد نے حج ادا کیا تھا۔

پاکستان میں عازمین حج کی درخواستیں جمع کرنے کا سلسلہ 27 نومبر سے شروع ہوگیا ہے جبکہ سرکاری اسکیم سے جانے والوں کے ناموں کا اعلان 12 دسمبر کے بعد کیا جائے گا۔

عازمین حج کی درخواستیں 16 دسمبر 2024 تک درست پاسپورٹ کے ساتھ جمع کرائی جاسکتی ہیں اور درخواست پر پاسپورٹ درخواست کے ٹوکن پر بھی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ آئندہ سال تقریباً 89,605 پاکستانی سرکاری سکیم کے تحت حج ادا کریں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!