4 hours ago
سابق اعلی سرکاری افسر سے 60 کلو سونا اور 20 ملین ڈالرز برآمد
Webdesk
|
17 Aug 2026
کردستان: انسداد بدعنوانی عدالت نے سابق سرکاری افسر کے کرپشن کیس میں 60 کلو سونا اور 20 ملین ڈالر کی رقم برآمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق عراق میں کرپشن کے بڑے اسکینڈلز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور اینٹی کرپشن کورٹ نے کردستان کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے 20 ملین ڈالر سے زائد اور 20 کروڑ عراقی دینا برآمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انسداد بدعنوانی کی فوجداری عدالت نے تیل کے سابق انڈر سیکریٹری عدنان جمیلی کرپشن کیس میں 7 لگژری گاڑیوں کو ضبط اور 60 کلو گرام سونا واپس حاصل کیا۔
عراقی عدل و انصاف کے اداروں نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ حکام اس معاملے کی مزید تحقیقات اور دیگر ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
ضبط کیے گئے سونے کی مالیت پاکستانی کرنسی میں 2 ارب 33 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
Comments
0 comment