شادی کی تقریب میں خودکش دھماکا، ہلاکتیں

شادی کی تقریب میں خودکش دھماکا، ہلاکتیں

دہشت گردوں کی جانب سے جنازے اور اسپتال میں بھی دہشت گردی کی گئی ہے
شادی کی تقریب میں خودکش دھماکا، ہلاکتیں

Webdesk

|

1 Jul 2024

نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست ہورنو میں شادی کی تقریب اچانک ماتم اور قیامت صغریٰ میں اُس وقت بدلی جب تقریب میں یک دم زور دار دھماکا ہوا جس سے ہر طرف تباہی پھیل گئی۔

شادی کی تقریب کے دوران ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 18 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

نائیجیریا کی مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے شادی کی تقریب کے علاوہ گووزا قصبے میں جنازے اور اسپتال پر بھی حملہ کیا ہے اور اُس میں بھی ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔

پے در پے دھماکوں کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کر کے فوج طلب کرلی گئی ہے جبکہ دہشت گردی کے واقعات کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی البتہ مقامی میڈیا نے اس کا اشارہ بوکو حرم کی طرف کیا ہے جو گزشتہ پندرہ سالوں سے نائیجیریا میں مختلف وارداتیں کرچکی ہے اور اس میں چالیس ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!