11 hours ago
شہباز شریف کی عہدہ سنبھالنے پر ٹرمپ کو مبارک باد، خواہش بھی ظاہر کردی
ویب ڈیسک
|
21 Jan 2025
وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا کے صدر ٹرمپ کو 47ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے خواہش کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے ٹرمپ کو مبارک باد سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر دی اور خواہش ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ دونوں ممالک کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے، ملک کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے لکھا کہ دونوں ممالک نے خطے اور باہر اپنے لوگوں کے لیے امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کیا، ہم مستقبل میں بھی امریکا اور وائٹ ہاؤس انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیں گے۔
شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی امریکی ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments
0 comment