شہدا کے خون کا بدلہ اور آبنائے ہرمز، سپریم لیڈر کا جنگ بندی کے بعد پہلا بیان

شہدا کے خون کا بدلہ اور آبنائے ہرمز، سپریم لیڈر کا جنگ بندی کے بعد پہلا بیان

جنگ کے خواہاں ہیں مگر اپنے مشن اور مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، مجتبیٰ خامنہ ای
شہدا کے خون کا بدلہ اور آبنائے ہرمز، سپریم لیڈر کا جنگ بندی کے بعد پہلا بیان

ویب ڈیسک

|

10 Apr 2026

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے والد اور ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے چہلم پر بیان جاری کردیا۔

یہ بیان آیت اللہ خامنہ ای کے چہلم کے موقع پر جاری کیا گیا جس میں مجبتیٰ خامنہ ای نے کہا کہ آیت اللہ سمیت دیگر عظیم شہدا کا بدلہ ضرور لیا جائے گا اور ہم اس مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران جنگ بندی اور امن کا خواہش مند ضرور ہے مگر ہم اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ جنگ میں شہید ہونے والے ہر ایک کے خون کا حساب لیا جائے گا اور زخمیوں کو معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے تاہم سپریم لیڈر نے اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

مجتبی خامنہ ای نے کہا کہ جنگ کے دوران ہونے والے ہر قسم کے نقصان کا پورا پورا حساب لیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!