16 hours ago
شہید علی خامنہ ای کا جنازہ انسانی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ قرار
حکومت کی سرگرمیاں سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کی ہدایات کے مطابق جاری ہیں۔
Webdesk
|
20 Jul 2026
تہران: ایرانی حکام نے شہید سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی آخری تقریبات میں 4 کروڑ سے زائد افراد کی شرکت کا دعوی کرتے ہوئے اسے انسانی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ قرار دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے نائب وزیر داخلہ برائے سکیورٹی اور قانون علی اکبر نے کہا کہ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق نجف، کربلا، قم، مشہد اور تہران سمیت مختلف شہروں میں مجموعی طور پر کروڑوں افراد نے جلوس جنازہ میں شرکت کی۔
ایران کے نائب وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حکومت کی سرگرمیاں سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کی ہدایات کے مطابق جاری ہیں۔
Comments
0 comment