شہید علی خامنہ ای کی قم میں بھی نماز جنازہ ادا کردی گئی

شہید علی خامنہ ای کی قم میں بھی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا جسد خاکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے قم پہنچا یا گیا
شہید علی خامنہ ای کی قم میں بھی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Webdesk

|

7 Jul 2026

قم: شہید علی خامنہ ای کا جسد خاکی قم پہنچا دیا گیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا جسد خاکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے تہران سے قم پہنچایا گیا۔ قم میں لاکھوں سوگواروں کی آمد کے پیش نظر غیرمعمولی سکیورٹی اور انتظامی اقدامات کئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا جسد خاکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے قم پہنچا یا گیا جہاں آج ایک بار پھر نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

قم سے میت کو نجف میں روضہ امام حضرت علی علیہ السلام لے جایا جائے گا، جس کے بعدکربلا میں روضہ حضرت امام حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام پر لے جایا جائے گا، لاکھوں سوگواروں نے نماز جنازہ کے بعد محبوب رہبر معظم کو تہران سے الوداع کیا۔

شہید علی خامنہ ای کو 9 جولائی کو مشہد مقدس میں دفن کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے تہران میں نماز جنازہ ادا کی گئی تھی جہاں عالمی میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے جلوس جنازہ میں ایک کروڑ سے زائد افراد نے شرکت کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!