شام سے فرار ہونے کے بعد سابق صدر بشار الاسد کا پہلا بیان سامنے آگیا
ویب ڈیسک
|
16 Dec 2024
شام کے معزول صدر بشار الاسد کا حکومت کے خاتمے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق شام کے معزول صدر بشار الاسد نے اپنی حکومت کے خاتمے اور ملک چھوڑنے کے بعد پہلا بیان سامنے جاری کردیا۔
انہوں نے ملک سے منصوبے کے تحت روانہ ہونے کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ روس نے مجھ سے خاندان سمیت شام سے انخلا کی درخواست کی۔
بشار الاسد نے انکشاف کیا کہ وہ 8 دسمبر کی شام خصوصی طیارے کے ذریعے شام سے ماسکو روانہ ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے باغیوں کی پیش قدمی کے دوران کسی بھی لمحے حکومت چھوڑنے یا پناہ لینے پر غور نہیں کیا تھا اور نہ کسی نے ایسی کوئی تجویز پیش کی تھی۔
بشار کے مطابق جب فوج نے پوزیشنیں چھوڑیں تو پھر انہوں نے عہدے سے ہٹنے کا فیصلہ کیا اور ایسے وقت میں خود کو بہت کمزور پایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت شام دہشت گردوں کے قبضے میں ہے اور مجھے اپنے ملک کے حالات پر افسوس ہے، جلد دوبارہ اپنے ملک کی خدمت کروں گا۔
Comments
0 comment