2 hours ago
شمالی کوریا کا نیا جنگی بحری جہاز کو جوہری جوابی کارروائی کا حصہ بنانے کا اعلان
Webdesk
|
7 Sep 2026
شمالی کوریا : شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ملک کا نیا جنگی بحری جہاز جوہری جوابی کارروائی کے نظام کا حصہ ہوگا اور دشمن کے خلاف تباہ کن جوابی حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق کم جونگ ان نے یہ بات مشرقی ساحلی شہر وونسان میں نئے ڈسٹرائر کی بحری بیڑے میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
کم جونگ ان کے مطابق جزیرہ نما کوریا کے مشرقی سمندر میں نئے جنگی جہاز کی تعیناتی شمالی کوریا کے مخالفین کے لئے واضح پیغام ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ہم سمندر اور زیر آب اپنی خودمختاری کا عملی مظاہرہ کریں۔
شمالی کوریا کے مطابق کانگ کون نامی ڈسٹرائر 5 ہزار ٹن وزنی ہے اور اس نوعیت کا بحری بیڑے میں شامل ہونے والا دوسرا جنگی جہاز ہے۔اس سے 3 ماہ قبل چوئے ہون نامی ڈسٹرائر کو شمالی کوریا کے مغربی ساحل پر بحری بیڑے کا حصہ بنایا گیا تھا۔
Comments
0 comment