’شان شان‘ جاپان سے ٹکرا گیا، بڑی تباہی، پچاس لاکھ لوگ متاثر
ویب ڈیسک
|
30 Aug 2024
جاپان میں تاریخ کا طاقتور ترین طوفان ’شان شان‘ ساحل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
طوفان شان شان جاپان کے جنوبی ساحلی علاقے کیوشو سے جمعرات کے روز ٹکرایا، طوفان کے اثرات کیوجہ سے ساحل پر 252 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں جبکہ کئی فٹ اونچی لہریں بلند ہوئیں۔
طوفان کی آمد کے ساتھ ہی ساحلی علاقے میں بارش ہوئی جس کے نتیجے میں مختلف حادثات پیش آئے جن میں 1 شخص لاپتہ جبکہ 80 زخمی ہوگئے۔
جاپانی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان میں 1960 کے بعد آنے والا یہ سب سے طاقتور طوفان کے جس کے بدترین اثرات سامنے آئیں گے۔ طوفان کے کمزور پڑ جانے کے باوجود بھی 162 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے ساتھ شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جو جمعے تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
حکام نے خطرے کے پیش نظر سب سے خطرناک الرٹ جاری کرتے ہوئے 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو انخلا کا مشورہ دیا گیا البتہ یہ واضح نہیں کہ اب تک کتنے لوگوں نے حکم پر عمل کرتے ہوئے نقل مکانی کی ہے۔
Comments
0 comment