سکھوں کی بڑی کامیابی، لندن میں مذہبی عدالت کا قیام عمل میں آگیا

سکھوں کی بڑی کامیابی، لندن میں مذہبی عدالت کا قیام عمل میں آگیا

عدالت میں 30 مجسٹریٹ اور 15 جج ذمہ داریاں انجام دیں گے
سکھوں کی بڑی کامیابی، لندن میں مذہبی عدالت کا قیام عمل میں آگیا

Webdesk

|

2 Jun 2024

لندن میں سکھوں کو بڑی کامیابی مل گئی اور آج سے میں مذہبی عدالت کا قیام عمل میں آگیا۔

سکھ مذہبی عدالت میں 30 مجسٹریٹس اور 15 جج ذمہ داری انجام دیں گے جو اپنے مذہبی اصول اور روایات سامنے رکھ کر فیصلے سنائے گی۔

سکھوں کی مذہبی عدالت میں خواتین، بچوں اور مخلتف تنازعات پر مذہبی عقائد کے مطابق فیصلے سنائے جائیں گے۔

کورٹ کے ترجمان نے بتایا کہ عدالت میں سکھ خواتین، بچوں پر گھریلو تشدد، طلاق سمیت دیگر مسائل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ادھر پراگنا پٹیل فاؤنڈر آف ساؤتھ آل بلیک سسٹرز نے کہا کہ سکھ کورٹ کا قیام مذہبی بنیاد پرستی کو ہوا دے گی۔

برطانیہ میں یہودی مذہبی عدالتیں اور اسلامی شریعہ کونسل، مسلم مصالحتی ٹربیونل کام کر رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!