16 hours ago
اسلام کی توہین کرنے پر غیر اسلامی ملک میں بدھ مت کے رہنما کو سزا سنادی گئی
Webdesk
|
9 Jan 2025
اسلام اور مسلمانوں کے خلاف مذہبی نفرت پھیلانے کے الزام میں سری لنکا میں ایک بدھ رہنما کو 9 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ مت رہنما گالاگوداتے گناناسارا اشتعال انگیز بیانوں اور نفرت آمیز تقاریر کے لیے بدنام ہیں۔
مذہب اسلام کی توہین اور مسلمانوں کے خلاف کی گئی ایک اشتعال انگیز تقریر پر ان کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔
عدالت نے بدھ رہنما کو مقدمے کی سماعت کے دوران ٹھوس شواہد اور اعتراف جرم کے باعث مذہبی نفرت پھیلانے کے الزام میں 9 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی انہی بدھ رہنما مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر 4 سال کے لیے جیل بھیجا گیا تھا۔
تاہم وہ پیرول پر رہا ہو کر واپس آگیا تھا اور ایک بار پھر نفرت آمیز تقریر کے مرتکب ہوا۔
مسلم رہنماوں توہین مذہب کے بار بار مرتکب عادی مجرم کو معمولی سزا پر احتجاج کرتے ہوئے اعلی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Comments
0 comment