1 hour ago
سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت کیوں کہ؟
ویب ڈیسک
|
18 Nov 2025
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی اور تنازع کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ امن منصوبے کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دے کر واضح کر دیا ہے کہ اس کی اولین ترجیح غزہ میں انسانی جانوں کا تحفظ اور وہاں سے اسرائیلی فورسز کا مکمل انخلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے غزہ میں پائیدار امن کی امید پیدا ہوئی ہے، جبکہ پاکستان نے مذاکرات کے دوران عرب ممالک کے مشترکہ مؤقف کی تائید بھی کی اور اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔
انہوں نے زور دیا کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے تحت آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور القدس کو اس کا دارالحکومت بنانے کا مطالبہ پاکستان کا اصولی مؤقف ہے، جو بدستور برقرار ہے۔
سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کو 14 ووٹوں کی حمایت حاصل ہوئی جبکہ کوئی ملک اس کے خلاف نہیں گیا۔ روس اور چین نے اپنے ووٹ کا استعمال نہیں کیا۔ امریکی مندوب نے پاکستان سمیت مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیے اور انڈونیشیا کی حمایت پر اظہارِ تشکر بھی کیا۔
Comments
0 comment