اسلامی ملک نے دفاتر کے اوقات کار کم کردیئے

اسلامی ملک نے دفاتر کے اوقات کار کم کردیئے

اقدامات کا مقصد توانائی کے دباؤ کو کم کرنا ہے۔
اسلامی ملک نے دفاتر کے اوقات کار کم کردیئے

Webdesk

|

3 Apr 2026

ڈھاکا: بنگلہ دیش نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کر دیا ہے، جن کے تحت سرکاری اوقاتِ کار کم کر دیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق اب سرکاری دفاتر صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کام کریں گے، جبکہ بجلی کے استعمال میں کمی کے لیے بازاروں اور شاپنگ مراکز کو شام 6 بجے تک بند کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر ایندھن کی فراہمی میں خلل کے اثرات بنگلہ دیش کی توانائی صورتحال پر بھی پڑ رہے ہیں، جس کے پیش نظر یہ فیصلے کیے گئے ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد بجلی کے استعمال کو کم کرنا اور دستیاب وسائل کو بہتر انداز میں استعمال میں لانا ہے، تاکہ توانائی کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!