سلووینیا نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا

سلووینیا نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا

پارلیمنٹ کی اسپیکر کا کہنا ہے کہ سلووینیا کے اراکین پارلیمنٹ فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے حوالے سے منگل کو ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔
سلووینیا نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا

Webdesk

|

31 May 2024

لوبیانا: یورپی ملک سلووینیا نے بھی اسپین، آئرلینڈ اور ناروے کے بعد فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سلووینیا  کے وزیراعظم روبرٹ گولوب نے سلووینیا کے دارالحکومت لوبیانا میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ سلووینیا کی حکومت نے آج فلسطین کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سلووینیا کے وزیراعظم نے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ فوری طور پرروکنے اور یرغمال بنائے گئے تمام افراد کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ امن کا پیغام ہے۔

سلووینیا کی حکومت نے دارالحکومت کے وسط میں واقع سرکاری عمارت کے سامنے سلووینیا اور یورپی یونین کے پرچموں کے ساتھ فلسطینی پرچم بھی لہرایا۔

پارلیمنٹ کی اسپیکر کا کہنا ہے کہ سلووینیا کے اراکین پارلیمنٹ فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے حوالے سے منگل کو ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ یورپی ممالک کی جانب سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے تاکہ غزہ میں بمباری روکنے کے لیے اسرائیل پر دبا بڑھایا جا سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!