1 hour ago
سمندری طوفان ڈولفن نے جاپان اور چین میں تہلکہ مچا دیا
Webdesk
|
10 Aug 2026
ٹوکیو: سمندری طوفان ڈولفن نے جاپان اور چین میں تباہی مچادی ہے۔سمندری طوفان ڈولفن سے جاپان کے علاقے اوکیناوا میں مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 50 ہزار سے زائد عمارتوں کی بجلی معطل ہوگئی۔
سمندری طوفان جاپان کے بعد چین کے مشرقی ساحلوں سے ٹکراگیا، چینی محکمہ موسمیات کے مطابق چین کے کئی شہروں میں تیز ہواں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
چینی محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے جی جانگ کے مختلف علاقوں میں 500 ملی میٹر تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ شنگھائی میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
شدید موسم کے باعث شنگھائی کے دو ہوائی اڈوں پر 13 سو 84 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ چین کی یانگشان بندرگاہ پر 500 سے زائد کشتیوں کو سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔
Comments
0 comment