سرکاری ملازمت کے خواہش مند تین طلبا کوچنگ سینٹر میں بارش کے پانی میں ڈوب کر ہلاک

سرکاری ملازمت کے خواہش مند تین طلبا کوچنگ سینٹر میں بارش کے پانی میں ڈوب کر ہلاک

تینوں طلبا کا تعلق ریاست تلنگانہ سے تھا اور وہ نئی دہلی میں مقابلے کے امتحان میں شرکت کی تیاری کررہے تھے
سرکاری ملازمت کے خواہش مند تین طلبا کوچنگ سینٹر میں بارش کے پانی میں ڈوب کر ہلاک

ویب ڈیسک

|

29 Jul 2024

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت میں ہونے والی بارشوں کے باعث کوچنگ سینٹر کے بیسمینٹ میں پانی بھرنے سے تین طلبا ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تینوں طلبا کوچنگ سینٹر میں امتحانات کی تیاری کیلیے آئے اور پڑھائی کررہے تھے کہ اس دوران باہر بہت تیز بارش ہوئی جس کے وجہ سے سڑکوں اور گلیوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا۔

کوچنگ بیسمنٹ میں ہونے کی وجہ سے پانی تیزی سے وہاں پر جمع ہوا اور جب تینوں کو احساس ہوا تو اُس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ ریسکیو حکام نے پانی کی نکاسی کے بعد وہاں سے تینوں طلبا کی لاشیں نکال لیں۔

اہل خانہ نے مطابق تینوں بچے سرکاری ملازمت کے حصول کیلیے امتحان دینے کی تیاری کررہے تھے اور اُن کا تعلق ریاست تنگلانہ سے تھا۔

طالبات کی شناخت تلنگانہ کی 25 سالہ تانیہ سونی، یوپی کی شریا یادو اور کیرالا کے 28 سالہ نوین ڈیلورین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!