7 hours ago
اسرائیل کا حملہ، حزب اللہ کے اہم رکن کی شہادت کا دعویٰ

Webdesk
|
21 Apr 2025
تل ابیب : اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے حزب اللہ کے ایک فوجی ٹھکانے پر حملہ کیا تھا، جس میں اتوار کو ایک الگ حملے میں ایک رکن کو قتل کردیا گیا تھا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پیر کو جاری بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے جنوبی لبنان کے علاقے نبطیہ میں متعدد میزائل لانچروں اور فوجی انفراسٹرکچر پر حملہ کیا جہاں حزب اللہ کے ارکان کام کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ فضائیہ کے طیاروں نے قبل ازیں جنوبی لبنان کے علاقے حولہ پر حملہ کیا ، جس میں عدیسہ کے علاقے کے لیے حزب اللہ کے انجینئرنگ افسر کو ہلاک کر دیا گیا ۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں دعوی کیا کہ نشانہ بنایا گیا حزب اللہ کے رہنما یونٹ 4400 کے ڈپٹی کمانڈر حسن علی نصر نے تنظیم کی عسکری صلاحیتوں کو دوبارہ بنانے کے لیے اسلحہ اور رقم لبنان اسمگل کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس فریم ورک کے اندر انہوں نے اور ایرانی جماعتوں نے بیروت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے ہتھیاروں اور رقم کی لبنان منتقلی پر زور دیا تھا۔
Comments
0 comment