1 hour ago
اسرائیل کے 48 گھنٹوں میں تہران پر 400 سے زائد حملے
ویب ڈیسک
|
2 Apr 2026
اسرائیل نے گزشتہ دو روز کے دوران ایران کے دارالحکومت تہران میں بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کی فضائیہ نے اس دوران چار سو سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا، جس کے لیے سینکڑوں گولہ بارود استعمال کیا گیا۔
فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ کارروائیوں میں تہران کے مرکزی علاقوں میں موجود متعدد مقامات کو ہدف بنایا گیا، جنہیں ایرانی حکومتی ڈھانچے سے منسلک قرار دیا گیا۔
اسرائیلی حکام کے مطابق نشانہ بنائے گئے مقامات میں اسلحہ سازی سے متعلق تنصیبات بھی شامل تھیں، جن میں ایک بڑا مرکز بھی بتایا گیا ہے جو وزارت دفاع اور مسلح افواج کے لاجسٹک نظام سے جڑا ہوا تھا۔
دوسری جانب ان دعوؤں پر ایران کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
Comments
0 comment