اسرائیل کی بربریت، امریکا کا بھی غزہ کے مظلوموں کیلیے دل پگھل گیا

اسرائیل کی بربریت، امریکا کا بھی غزہ کے مظلوموں کیلیے دل پگھل گیا

امریکا نے پہلی بار فضائی ترسیل کے ذریعے 38 ہزار خوراک کے پیکٹ جہاز سے نیچے پھینکے
اسرائیل کی بربریت، امریکا کا بھی غزہ کے مظلوموں کیلیے دل پگھل گیا

ویب ڈیسک

|

3 Mar 2024

امریکی فوج کے C-130 کارگو طیاروں نے غزہ کے شہریوں کی مدد کیلیے فضا سے خوراک کے پیکٹ پھینکے ہیں۔

امریکی طیاروں کی جانب صدر بائیڈن کی ہنگامی اقدامات کے طور پر منظور شدہ خوراک مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 سے ساڑھے تین بجے تک وقفے وقفے سے مختلف علاقوں میں گرائی گئی۔

اطلاعات کے مطابق امریکی سی 130 طیاروں کے ذریعے خوراک کے 38 ہزار پیکٹ غزہ کے جنوب مغربی علاقے میں پھینکے گئے۔ اس مشن میں اردن کی فوج نے بھی تعاون کیا۔

صدر جو بائیڈن نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "غزہ کو دی جانے والی امداد کی مقدار تقریباً کافی نہیں ہے اور ہم مزید امداد دینے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مشترکہ آپریشن کے ذریعے خوراک کی فضائی ترسیل کو یقینی بنایا گیا اور یہ ایسی جگہ گرائی گئی جہاں محفوظ ہو۔

حماس کے زیر اقتدار غزہ میں وزارت صحت نے کہا کہ بائیڈن نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ جمعرات کے حملے میں کم از کم 115 فلسطینیوں کی ہلاکت اور سینکڑوں زخمی ہونے کے بعد امریکا بھوک سے مرنے والے غزہ کے لوگوں کو خوراک کی فراہمی شروع کر دے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!