اسرائیل کی ڈیجیٹل دہشت گردی، حزب اللہ کے زیر استعمال پیجرز میں دھماکے، 9 شہادتیں اور 2800 زخمی

اسرائیل کی ڈیجیٹل دہشت گردی، حزب اللہ کے زیر استعمال پیجرز میں دھماکے، 9 شہادتیں اور 2800 زخمی

اس واقعے پر حکام حیران اور واقعے کو اپنی ناکامی قرار دے رہے ہیں
اسرائیل کی ڈیجیٹل دہشت گردی، حزب اللہ کے زیر استعمال پیجرز میں دھماکے، 9 شہادتیں اور 2800 زخمی

Webdesk

|

18 Sep 2024

لبنان میں اسرائیل نے مبینہ طور پر ڈیجیٹل دہشت گردی کرتے ہوئے حزب اللہ اراکین کے زیر استعمال سیکڑوں پیجرز  کو دھماکوں سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 2800 سے زائد زخمہ ہوئے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق لبنان میں حزب اللہ اراکین سمیت دیگر کے زیر استعمال پیجرز ایک گھنٹے تک دھماکوں سے پھٹتے رہے جس کے نتیجے میں حزب اللہ اراکین، طبی عملے سمیت ڈھائی ہزار افراد زخمی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والوں میں ایران کے سفیر مجتبی امانی بھی شامل ہیں تاہم اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دھماکوں کا سلسلہ دوپہر پونے چار بجے شروع ہوا جو تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہا تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ایک ساتھ ہزاروں پیجرز کو کس طریقے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے بھی واقعے پر رپورٹ کیا کہ حملے حزب اللہ کے لیے انتہائی دھچکا ثابت ہوئے ہیں، لبنان کی داخلی سیکیورٹی فورسز نے کہا کہ لبنان بھر میں خاص طور پر بیروت کے جنوبی مضافات میں متعدد وائرلیس مواصلاتی آلات کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

لبنانی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں سے 200 سے زائد کی حالت تشویشناک ہے، اتنی بڑی تعداد میں زخمیوں کی وجہ سے اسپتال بھر گئے ہیں جبکہ انتظامیہ نے ایمرجنسی الرٹ کردی ہے۔ زخمیوں میں سے بیشتر کی آنکھ، چہرے اور پیر زخمی ہوئے ہیں۔

عالمی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حزب اللہ کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مذکورہ حملے ڈیجیٹل دہشت گردی ہے اور یہ ہماری ناکامی ہے کہ اسے روک نہیں سکے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!