اسرائیل کی غزہ میں 2 ہزار قبروں کی بے حرمتی، لاشیں نکال کر ساتھ لے گئے

اسرائیل کی غزہ میں 2 ہزار قبروں کی بے حرمتی، لاشیں نکال کر ساتھ لے گئے

اسرائیلی فورسز کی مغویوں کی تلاش کیلیے قبرستانوں کو کھودنے اور مردے نکالنے کی بھی تصدیق
اسرائیل کی غزہ میں 2 ہزار قبروں کی بے حرمتی، لاشیں نکال کر ساتھ لے گئے

ویب ڈیسک

|

31 Jan 2024

اسرائیلی فورسز نے غزہ میں قائم قبرستان پر دھاوا بول کر 2 ہزار سے زائد قبروں کو اکھاڑ دیا اور اُن میں سے میتیں بھی غائب کردیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فورسز نے اپنے مغویوں کی بازیابی کیلیے جارحیت سے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے قبرستان اجاڑ دیا اور لاشیں بھی لاپتا کردیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے کچھ قبروں سے میتیں نکال کر انہیں باہر ہی چھوڑ دیا جبکہ وہ کچھ اپنے ساتھ لے گئے۔

مقامی فوٹو گرافر نے اسرائیلی فورسز کی اس بربریت سے بھری کارروائی کی تصویر بنا کر شیئر کی جس پر فلسطینوں سمیت دیگر ملکوں کے درد دل رکھنے والے مشتعل ہوئے اور انہوں نے عالمی برادری سے اس کارروائی پر سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے قبریں مسمار کرنے کیلیے بلڈوزر کا استعمال کیا جبکہ کفن میں لپٹی لاشوں کو کھلے آسمان تلے چھوڑ دیا۔

اسرائیلی فورسز کے ترجمان نے اس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاشیں نکالنے کا مقصد مغوی صہیونیوں کی تلاش تھی کیونکہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ انہیں مار کر دفن کردیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ کسی قبر سے کسی یرغمالی کی لاش مل جائے تو وہ لاشیں پوری عزت اور احترام کے ساتھ اہل خانہ کو واپس کی جاتی ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!